تمیم اقبال نے ایک ہاتھ سے بیٹنگ کر کے مثال قائم کر دی

تمیم اقبال نے ایک ہاتھ سے بیٹنگ کر کے مثال قائم کر دی
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا

دبئی: بنگلہ دیشی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین تمیم اقبال نے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں سری لنکا کے خلاف افتتاحی میچ میں بہادری کی مثال قائم کردی۔

سری لنکا کے خلاف دبئی میں کھیلے جا رہے میچ کے دوسرے ہی اوور میں تمیم اقبال نے سورنگا لکمل کی گیند کو پُل کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے اور گیند سیدھی ان کی کلائی پر جا لگی۔تین گیندوں پر 2 رنز بنانے والے بلے باز نے فوری طور پر فزیوتھراپسٹ کی جانب اشارہ کیا اور انہیں میدان سے باہر لے جا کر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

تاہم جب بنگلہ دیش کے 9 کھلاڑی پویلین کی جانب لوٹ گئے تو اوپننگ بیٹسمین نے حیران کن حد تک بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے انجری کے باوجود ضرورت پڑنے پر دوبارہ بیٹنگ کے لیے میدان میں آ گئے۔فریکچر کے باوجود تمیم نے ایک گیند کا سامنا بھی کیا اور ایک ہاتھ سے بیٹنگ کی جس کی بدولت بنگلہ دیش نے دسویں وکٹ میں 32 رنز جوڑے۔

خیال رہے کہ تمیم اقبال انجری کا شکار ہو کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکے ہیں اور ان کے متبادل کھلاڑی کا بھی اعلان کر دیا ۔اوپننگ بلے باز کل واپس بنگلہ دیش چلے جائیں گے اور ان کی جگہ متبادل بلے باز نظم الحسین شانتو کو افغانستان کے خلاف میچ میں کھلائے جانے کا امکان ہے حالانکہ ان دنوں وہ بھی انگلی کی انجری کا شکار ہیں۔