ملالہ یوسف زئی کا کشمیر میں بچوں،خواتین اور ہزاروں افراد کی گرفتاریوں پر اظہار تشویش

ملالہ یوسف زئی کا کشمیر میں بچوں،خواتین اور ہزاروں افراد کی گرفتاریوں پر اظہار تشویش

اسلام آباد : نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے کشمیر میں بچوں،خواتین اور ہزاروں افراد کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں کا رابطہ دنیا سے منقطع ہے ،وہ اپنی آواز دنیا تک پہنچانے سے قاصر ہیں،عالمی رہنما کشمیریوں کی آواز سنیں اور بچوں کا دوبارہ سکول جانا ممکن بنائے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے کہا کہ کشمیر میں رہنے اور کام کرنیوالے صحافیوں سے بات ہوئی ہے،کشمیر میں مواصلاتی نظام کے بلیک آؤٹ ہونے سے رابطہ میں مشکلات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کا رابطہ دنیا سے منقطع ہے ،وہ اپنی آواز دنیا تک پہنچانے سے قاصر ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیری لڑکیوں کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس کوئی ذریعہ نہیں ہم جان سکیں ہمارے ساتھ کیا ہورہا ہے،انہوں نے بتایا کہ ہم اپنے گھروں کے باہر بھارتی فوجی بوٹو کی آواز سنتے ہیں جو بہت خوفزدہ ہیں۔

ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ کشمیر میں بچوں،خواتین اور ہزاروں افراد کی گرفتاریوں پر تشویش ہے،40دن سے بچے سکول نہیں جاسکے،لڑکیاں گھر سے باہر نہیں نکل سکتیں۔انہوں نےاقوام متحدہ اور دیگر عالمی رہنماو¿ں سے مطالبہ کیاکہ کشمیر کیلئے کردار ادا کریں،عالمی رہنما کشمیریوں کی آواز سنیں اور بچوں کا دوبارہ سکول جانا ممکن بنائیں۔