Get Alerts

مولانا فضل الرحمان آج شام شہباز شریف سے اہم ملاقات کریں گے

 مولانا فضل الرحمان آج شام شہباز شریف سے اہم ملاقات کریں گے
کیپشن: Image Source: File Photo

لاہور:  مولانا فضل الرحمان ، شہباز شریف سے  آج شام لاہور میں اہم ملاقات کر یں گے جس میں موجودہ سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور  پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ 

تفصیلات کے مطابق ، ‎مسلم لیگ ن کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ  مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف  سے آج شام 7 بجے جے یو آئی (ف) کے سربراہ فضل الرحمن لاہور میں ملاقات کریں گے جس کے دوران ملک کی  سیاسی صورتحال ، معاشی اور اپوزیشن کو درپیش چیلنجز پر بات چیت ہو گی۔

ذرائع کے مطابق ، ملاقات میں  اسلام آباد  کو لاک ڈاؤن کرنے کے حوالے سے بھی بات ہو گی جبکہ مستقبل میں حکومت کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے مشترکہ سیاسی حکمت عملی اپنانے سے متعلق مشاورت بھی کی جائے گی۔

ٹیگز: