انٹربینک میں ڈالر 235 روپے کا ہو گیا

انٹربینک میں ڈالر 235 روپے کا ہو گیا

لاہور: انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) سے قرض ملنے کے باوجود انٹر بینک میں روپے کی قدر سنبھل نہ سکی اور اس کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج صبح کاروبار کے آغاز سے ہی ڈالر مزید مہنگا ہو گیا جو 68 پیسے اضافے کے بعد 235 روپے کی سطح پر موجود ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 239 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ 
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا اور پی ایس ایکس میں 100 انڈیکس 131 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 42 ہزار 143 کی سطح پر موجود ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی روپے کی قدر میں کمی کا تسلسل برقرار رہا اور ڈالر انٹر بینک میں 2 روپے 40 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 1 روپے مہنگا ہوا تھا۔

مصنف کے بارے میں