نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا بڑا فیصلہ، پہلے ہی دن فل کورٹ

نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا بڑا فیصلہ، پہلے ہی دن فل کورٹ

اسلام آباد : نامزدچیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پہلا بڑا فیصلہ کیا ہے۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل18ستمبر کو   دوبارہ  سماعت کیلئے مقرر کردیا۔ 

رجسٹرار آفس نے اٹارنی جنرل، و فاقی سیکرٹری قانون سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔نئے چیف جسٹس کی  جانب سے سماعت کیلئے فل کورٹ تشکیل دئیے جانے کا امکان ہے۔

چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں لارجر بینچ نے ایکٹ کیخلاف حکم امتناعی جاری کیا تھا جس کے بعد اس کیس کی سماعت نہیں ہوئی۔

مصنف کے بارے میں