2013 میں جنرل پاشا، افتخار چودھری اور ن لیگ ،2018 میں جنرل فیض اور ثاقب نثار کی سازش  نے پیپلز پارٹی کو پنجاب سے نکالا: بلاول 

2013 میں جنرل پاشا، افتخار چودھری اور ن لیگ ،2018 میں جنرل فیض اور ثاقب نثار کی سازش  نے پیپلز پارٹی کو پنجاب سے نکالا: بلاول 

لاہور : چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 2013ء میں جنرل پاشا، افتخار چودھری اور ایک سیاسی جماعت (مسلم لیگ ن) نے سازش کرکے پیپلز پارٹی کو پنجاب سے نکالا۔ بعد میں اس سیاسی جماعت کو اس کا نقصان بھی ہوا۔ 2018 میں جنرل فیض اور ثاقب نثار کا گٹھ جوڑ تھا۔ 

بلاول ہاؤس لاہور میں پیپلز پارٹی کے سی ای سی اجلاس کے بعد نیوز کانفرنس میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سی ای سی کا مطالبہ ہے کہ الیکشن کمیشن فوری انتخابات کی تاریخ دے ۔ الیکشن کی تاریخ آنے کے بعد سیاسی جماعتیں انتخابی موڈ میں آجائیں گی۔ 

 انہوں نے کہا کہ جب الیکشن کمیشن الیکشن کے شیڈول کا اعلان کرے گا تو اس کے بعد اپنی انتخابی حکمت عملی سامنے لائیں گے۔ مایوس نوجوانوں کو امید دلانا تمام سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے۔ 

مصنف کے بارے میں