بارش سے موسم خوشگوار، حبس کا زور ٹوٹ گیا

 بارش سے موسم خوشگوار، حبس کا زور ٹوٹ گیا

اسلام آباد :اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش کی وجہ سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

گذشتہ کچھ دنوں  سے ملک بھر میں موسم شدید گرم تھا اور حبس کی وجہ سے صورتحال ابتر تھی۔ تاہم موسم نے کروٹ بدلی ہے اور جڑواں شہروں میں بارش کی وجہ سے موسم خوشگوارہوگیا ہے اورحبس کا زور ٹوٹ گیا ہے۔

 ٹھنڈی ہوائوں کی وجہ سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی لہرنے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے لیکن کچھ روز تک   موسم کی صورتحال بہتر ہوجائے گی ۔ کراچی میں بھی گرمی کی لہر میں کچھ بہتری کے آثار ہیں۔

مصنف کے بارے میں