Get Alerts

لاہور میں بارش سے موسم خوشگوار، حبس کا زور ٹوٹ گیا

لاہور میں بارش سے موسم خوشگوار، حبس کا زور ٹوٹ گیا

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج مختلف علاقوں میں بادل کھل کر برسے، جس کے بعد گرمی اور حبس کی شدت میں واضح کمی آئی ہے اور موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔

ایبٹ روڈ، لکشمی چوک، شملہ پہاڑی، فیروزپور روڈ، کلمہ چوک، کینال روڈ، مال روڈ، انارکلی، جیل روڈ، گلشن راوی، اسلام پورہ اور سبزہ زار سمیت کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی جس سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں بادلوں کا راج ابھی برقرار رہے گا اور وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد جبکہ ہوا کی رفتار 13 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

ادھر محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی موسم بھیگنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ٹیگز: