Get Alerts

20 ستمبر سے ملک کے 10 بڑے شہروں میں ڈینگی بخار کے پھیلاؤ کا خدشہ ،محکمہ موسمیات

20 ستمبر سے ملک کے 10 بڑے شہروں میں ڈینگی بخار کے پھیلاؤ کا خدشہ ،محکمہ موسمیات

اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے 20 ستمبر سے ملک کے 10 بڑے شہروں میں ڈینگی بخار کے پھیلاؤ کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے فوری الرٹ جاری کر دیا ہے۔ جن شہروں میں ڈینگی کے پھیلنے کا خطرہ زیادہ ہے ان میں کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت دیگر اہم شہر شامل ہیں۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب کے بعد کئی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے ڈینگی مچھر کی افزائش کے لیے سازگار ماحول پیدا ہو گیا ہے، خاص طور پر پنجاب اور سندھ کے کئی اضلاع زیر آب ہیں جہاں لاکھوں افراد شیلٹرز میں مقیم ہیں۔

محکمہ موسمیات نے متعلقہ انتظامیہ کو فومی گیشن اور صفائی کے اقدامات فوری اور موثر انداز میں کرنے کی سخت ہدایت کی ہے تاکہ ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

ساتھ ہی شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے گھروں کے آس پاس پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور مچھر دانی کا استعمال کریں تاکہ ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے بچا جا سکے۔

ٹیگز: