Get Alerts

کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت 10 بڑے شہروں میں ڈینگی پھیلنے کا خدشہ

کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت 10 بڑے شہروں میں ڈینگی پھیلنے کا خدشہ

اسلام آباد:  محکمہ موسمیات اور محکمہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت ملک کے 10 بڑے شہروں میں ڈینگی وائرس کے پھیلاؤ کا شدید خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

حکام کے مطابق حالیہ بارشوں اور سیلابی پانی کے باعث مچھروں کی افزائش کے لیے سازگار ماحول پیدا ہو چکا ہے، جس کے نتیجے میں ڈینگی وبا کے شدت اختیار کرنے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ 20 ستمبر سے ڈینگی کیسز میں غیر معمولی اضافہ ہو سکتا ہے، جس کے لیے متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

محکمہ صحت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کھڑے پانی کے خاتمے، گھروں میں صفائی، مچھر دانی کے استعمال اور مکمل آستین والے کپڑے پہننے جیسے احتیاطی اقدامات اپنائیں تاکہ ڈینگی سے بچاؤ ممکن ہو سکے۔

ٹیگز: