کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا اختتام تیزی کے ساتھ ہوا، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 944 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ انڈیکس ایک لاکھ 55 ہزار 384 پوائنٹس پر بند ہوا، جو نفسیاتی حد سے اوپر ہے۔
مجموعی طور پر 32 ارب روپے مالیت کے 85 کروڑ حصص کے سودے ہوئے، جبکہ 481 کمپنیوں میں کاروبار ہوا۔ 242 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 205 میں کمی دیکھی گئی۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انڈیکس ایک لاکھ 54 ہزار 439 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔