Get Alerts

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 55 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 55 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا

کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ (PSX) میں آج تیزی کا طوفان دیکھا گیا ہے، جہاں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بے پناہ اضافے کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس نے ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس میں 1 ہزار 801 پوائنٹس کا زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے مارکیٹ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
آج کے کاروباری سیشن کے دوران مارکیٹ میں غیر معمولی سرگرمی دیکھنے میں آئی .  دورانِ ٹریڈنگ ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 55 ہزار 767 پوائنٹس کی تاریخی سطح کو چھو گیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز مارکیٹ 1 لاکھ 53 ہزار 966 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔ محض ایک دن میں 1800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ معاشی استحکام کی جانب مثبت اشارہ قرار دیا جا رہا ہے۔

ٹیگز: