Get Alerts

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی: ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 50 ہزار کی نفسیاتی حد سے گر گیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی: ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 50 ہزار کی نفسیاتی حد سے گر گیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری ہفتے کا آغاز شدید مندی کے ساتھ ہوا ہے، جہاں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں کمی کے باعث مارکیٹ بڑے کریش کا شکار ہو گئی ہے۔
آج کاروبار کے آغاز پر ہی مارکیٹ پر فروخت کا شدید دباؤ دیکھا گیا، جس کے نتیجے میں  کے ایس ای (KSE) 100 انڈیکس 1 لاکھ 50 ہزار کی اہم نفسیاتی حد برقرار نہ رکھ سکا اور اس سے نیچے آگیا۔ انڈیکس میں مجموعی طور پر 2 ہزار 22 پوائنٹس کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔


 اس وقت ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 49 ہزار 685 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔مارکیٹ میں مندی کے باعث بڑے سرمایہ کاروں اور بروکریج ہاؤسز میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر انڈیکس 1 لاکھ 50 ہزار کی حد دوبارہ حاصل نہیں کر پاتا تو مزید مندی کے بادل چھا سکتے ہیں۔

ٹیگز: