Get Alerts

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا نیا ریکارڈ: ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ تراسی ہزار کی نفسیاتی حدعبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا نیا ریکارڈ: ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ تراسی ہزار کی نفسیاتی حدعبور کرگیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید تیزی دیکھی گئی،تاریخ میں پہلی بار100انڈیکس  ایک لاکھ تراسی ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس   میں 3ہزار 373پوائنٹس کا اضافہ  ہوا،ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ بیاسی ہزار 408 پوائنٹس پر  بندہوا۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ اس تیزی کی بنیادی وجہ سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ اور مثبت اقتصادی توقعات ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق آج کے کاروبار میں بڑے اور مڈ کیپ کمپنیوں کے حصص میں خریداری میں اضافہ دیکھا گیا، جس نے مجموعی انڈیکس کو ریکارڈ سطح تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ مارکیٹ کے اس نئے ریکارڈ نے سرمایہ کاروں میں جوش و خروش پیدا کر دیا ہے اور توقع ہے کہ آئندہ دنوں میں مارکیٹ مثبت رہ سکتی ہے۔

ٹیگز: