کراچی :پاکستان سٹاک ایکسچینج (PSX) نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے، جہاں ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 80 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، اور 1456 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 80 ہزار 491 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے جوش و خروش کے باعث حصص کی قیمتوں میں خاطر خواہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔