کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کے باعث نیا ریکارڈ قائم ہو گیا ہے۔ ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 44 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرتے ہوئے 144,048 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے۔
گزشتہ روز انڈیکس 143,037 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جو آج 1011 پوائنٹس کے اضافے کے بعد نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مثبت معاشی رپورٹس اور عالمی منڈیوں میں بہتری کے باعث مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کم ہوا ہے اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔