Get Alerts

بھارتی معیشت اور سٹاک مارکیٹ کی صورتحال نے مودی حکومت کے دعووں پر سوال اٹھا دیے

بھارتی معیشت اور سٹاک مارکیٹ کی صورتحال نے مودی حکومت کے دعووں پر سوال اٹھا دیے

نئی دہلی: بھارتی معیشت اور اسٹاک مارکیٹ کی صورتحال نے مودی حکومت کے معاشی دعووں پر سوالات کھڑے کردیئے۔ مودی حکومت کی پالیسیوں کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاروں کے بھارتی اسٹاک مارکیٹ پر اعتماد میں کمی کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔

 بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی شیئرز میں عالمی سرمایہ کاروں کی دلچسپی متاثر ہوئی ہے، جبکہ متعدد بین الاقوامی کمپنیوں کی جانب سے بھارت میں اپنی سرمایہ کاری کم یا ختم کرنے کی اطلاعات ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق بھارتی معیشت کو درپیش چیلنجز اور اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے باعث عالمی سرمایہ کار محتاط ہوگئے ہیں۔ صورتحال نے بھارتی حکومت کی معاشی پالیسیوں اور معیشت سے متعلق دعووں پر بھی بحث چھیڑ دی ہے۔

ٹیگز: