Get Alerts

بھارتی روپے کی تاریخی گراوٹ، مودی حکومت کے معاشی دعووں پر سوالات اٹھنے لگے

بھارتی روپے کی تاریخی گراوٹ، مودی حکومت کے معاشی دعووں پر سوالات اٹھنے لگے

نئی دہلی: بھارتی روپے کی قدر میں تاریخی کمی کے بعد مودی حکومت کے معاشی بیانیے پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ خلیجی جنگ کے دوران بھارتی کرنسی کی کمزوری نے معیشت کو درپیش مسائل کو نمایاں کر دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی ماہر معاشیات سورجیت بھلا نے کہا ہے کہ مودی حکومت کی معاشی پالیسیوں اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی نے معیشت کو متاثر کیا ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق کرنسی کی قدر میں کمی، سرمایہ کاری کے رجحانات اور عالمی حالات سمیت متعدد عوامل کسی بھی معیشت پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ بھارتی حکومت کی جانب سے معیشت کی مجموعی صورتحال پر مختلف مواقع پر اپنے مؤقف کا اظہار کیا جاتا رہا ہے۔

دوسری جانب ناقدین کا کہنا ہے کہ موجودہ معاشی چیلنجز بھارت کے معاشی دعوؤں اور زمینی حقائق کے درمیان فرق کو ظاہر کرتے ہیں۔

ٹیگز: