Get Alerts

اسحاق ڈار سے لبنانی وزیر داخلہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق

اسحاق ڈار سے لبنانی وزیر داخلہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے لبنان کے وزیر داخلہ احمد الحجار نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور لبنان کے دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان تعاون، علاقائی صورتحال اور عالمی امور پر بھی گفتگو کی۔

 اس موقع پر پاکستان اور لبنان نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔ دونوں جانب سے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔

 ملاقات میں علاقائی امن و سلامتی اور بدلتی ہوئی عالمی صورتحال کے تناظر میں باہمی رابطوں اور تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

ٹیگز: