Get Alerts

اسحاق ڈار کا موریتانیہ کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسحاق ڈار کا موریتانیہ کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے موریتانیہ کے وزیر خارجہ محمد سالم ولد مرزوگ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں باہمی دلچسپی کے دوطرفہ اور کثیرالجہتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور موریتانیہ کے باہمی تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے مختلف امور پر بات چیت کی۔

اسحاق ڈار نے پاکستان اور موریتانیہ کے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مشترکہ دلچسپی کے شعبوں میں موریتانیہ کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے اور دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت دینے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

ٹیگز: