Get Alerts

اسحاق ڈار کی منیلا میں عمان اور نیوزی لینڈ کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسحاق ڈار کی منیلا میں عمان اور نیوزی لینڈ کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

منیلا: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے منیلا میں عمان کے وزیر خارجہ سید بدر البوسعیدی سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک نے اعلیٰ سطح کے باہمی دوروں اور رابطوں میں مزید اضافے پر اتفاق کیا، جبکہ کاروباری برادریوں کے درمیان روابط کو مضبوط بنانے کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔

اسحاق ڈار نے نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ ونسٹن پیٹرز سے بھی ملاقات کی، جس میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امور زیر بحث آئے۔

ملاقات میں دونوں ممالک نے کھیلوں کے شعبے میں تعاون کے فروغ پر زور دیا اور عوامی سطح پر روابط مزید مستحکم کرنے کی اہمیت پر اتفاق کیا۔

ٹیگز: