حکومت نے پاکستان میں سوشل میڈیا پر پابندی لگادی

حکومت نے پاکستان میں سوشل میڈیا پر پابندی لگادی

اسلام آباد:پاکستان میں سوشل میڈیا پر عارضی پابندی لگادی گئی ہے۔ذرائع وزارت داخلہ  کے مطابق پابندی  آج  تین بجے تک ہوگی ۔

نیو نیوز کے مطابق  ٹوئیٹر،فیس بک،یوٹیوب،وٹس ایپ کچھ گھنٹوں کے لیئے بند کیے گئے ہیں۔سہ پہر 3بجے دوبارہ جائزہ لے کر سائٹس کھولنے یا بند رکھنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے سوشل میڈیا سائٹس پر پابندی وزارت داخلہ کی درخواست پر لگائی ہے۔

واضح رہے کہ وزارت داخلہ نے گزشتہ روز تحریک لبیک پاکستان پر پابندی عائدکرکے اس کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔پوری جماعت کو تحلیل کرنے کیلئے سپریم کورٹ سے رابطہ کیا جائے گا۔تحریک لبیک کی طرف سے آج جمعۃ المبارک کو احتجاج کا خدشہ ہے۔