پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں، حافظ نعیم الرحمان

پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں، حافظ نعیم الرحمان

کراچی :امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان  کا کہنا ہےکہ کل پٹرول کی قیمت میں 10روپے مزید اضافہ کیا گیا ہے، ہم پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں،

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان  کا   نیوز کانفرنس میں کہنا تھا کہ ملک میں عجیب قسم کی کیفیت ہے،  پٹرول کی قیمت کو کم  کرنے کی بجائے اس میں اور اضافہ کردیا گیا ہے  جبکہ ایک مخصوص طبقے کو پٹرول مفت مل رہا ہے۔

 حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ سراج الحق حکومتی لوگوں سے ملاقاتیں کررہے ہیں ہماری کوشش ہے کہ   چند مشترک چیزوں پر سب اکٹھے ہوں، حکمرانوں کو اس وقت باہمی اختلافات  چھوڑ کر عوام کا سوچنا چاہیئے  تعلیم مہنگی ہوگئی ہے  لوگوں کی دسترس میں نہیں  ، لوگ کہاں جائیں ، کیسے زندگی گزاریں؟  

ان کا کہنا تھا مردم شماری پر وسائل کی تقسیم کا انحصار ہوتا ہے،  اب تک مردم شماری کے جو نتائج آرہے ہیں اس میں فراڈ سامنے آیا ہے،  ہم اقتدار میں آکر  ڈیجیٹل مردم شماری کریں گے تاکہ فراڈ نہ ہو ۔ 

حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں  کے خلاف کل سے کراچی میں احتجاج کیمپ لگائیں گے۔ 

مصنف کے بارے میں