لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے موجودہ معاشی صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے معیشت کا پہیہ چلانا اور حکمرانوں کو اپنی عیاشیاں ختم کرنا ہوں گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آئی ایم ایف اس وقت مافیاز کے کنٹرول میں ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا کہ پٹرول کی قیمت کو اگلے 3 سال کے لیے 250 روپے پر لاک کیا جائے۔ انہوں نے حکومت کی خارجہ پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکمران امریکہ کو راضی کرنا چاہتے ہیں جبکہ ضرورت ایران کے ساتھ آزاد تجارت کے اعلان کی تھی۔
ٹیکس نظام پر بات کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ملک میں تنخواہ دار طبقے نے 605 ارب روپے کا بھاری ٹیکس ادا کیا ہے، جب کہ دوسری طرف ایف بی آر (FBR) کے 25 ہزار ملازمین کا ٹیکس جمع کرنے میں کردار بالکل زیرو ہے۔