حافظ نعیم الرحمان امیر جماعت اسلامی پاکستان منتخب

حافظ نعیم الرحمان امیر جماعت اسلامی پاکستان منتخب

لاہور: حافظ نعیم الرحمان امیر جماعت اسلامی پاکستان منتخب ہوگئے۔

حافظ نعیم الرحمان جماعت اسلامی پاکستان کے چھٹے امیر منتخب ہوئے ہیں۔ وہ  2029 تک جماعت اسلامی پاکستان کے امیر  رہیں گے۔

 اس بار مرکزی شوریٰ نے ارکان جماعت کی رہنمائی کے لیے تین نام پیش کیے تھے۔ ان میں سراج الحق، لیاقت بلوچ اور حافظ نعیم الرحمان شامل تھے۔


ذرائع کے مطابق نئے امیر کےانتخاب کے لیے جماعت اسلامی کے 45 ہزار سے زائد ارکان نے ووٹ ڈالا۔ حافظ نعیم الرحمان 80 فیصد سے زائد  ووٹ لےکر  امیر منتخب ہوئے۔

مصنف کے بارے میں