Get Alerts

عوام کیلئے بجلی کا ایک بڑا ریلیف آنے کے امکانات

عوام کیلئے بجلی کا ایک بڑا ریلیف آنے کے امکانات

اسلام آباد  :  ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے ایک بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں بجلی سستی کرنے کی درخواست دائر کر دی گئی ہے، جس کے تحت صارفین کو 51 ارب 49 کروڑ روپے کا ریلیف دیے جانے کا امکان ہے۔

یہ درخواست بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی ہے، جس پر نیپرا 29 اپریل کو سماعت کرے گا۔

ذرائع کے مطابق، اگر نیپرا اس درخواست کی منظوری دیتا ہے تو فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 1 روپے 72 پیسے تک کمی متوقع ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل دوسری سہ ماہی میں بھی صارفین کو 56 ارب 38 کروڑ روپے کا ریلیف دیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں بجلی فی یونٹ 1 روپے 90 پیسے سستی کی گئی تھی۔

ٹیگز: