Get Alerts

پاک,سعودی برادرانہ تعلقات کی نئی بلندی: سٹیٹ بینک کو 2 ارب ڈالر کے سعودی ڈپازٹس موصول

پاک,سعودی برادرانہ تعلقات کی نئی بلندی: سٹیٹ بینک کو 2 ارب ڈالر کے سعودی ڈپازٹس موصول

اسلام آباد / ریاض :پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ تزویراتی اور معاشی تعلقات میں ایک نیا سنگ میل عبور کر لیا گیا ہے۔ سعودی عرب کی جانب سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی رقم ڈپازٹ کر دی گئی ہے، جس سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونے کی توقع ہے۔
سعودی عرب سے موصول ہونے والی اس بھاری رقم کے بعد پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں بہتری آئے گی۔ معاشی ماہرین کے مطابق     یہ ڈپازٹس پاکستان کو بیرونی ادائیگیوں (External Payments) کے دباؤ سے نکالنے میں اہم مدد فراہم کریں گے۔    اس سے ملکی کرنسی کے استحکام اور عالمی مالیاتی اداروں کے سامنے پاکستان کی پوزیشن مضبوط ہوگی۔    یہ رقم ایک ایسے وقت میں موصول ہوئی ہے جب پاکستان کو درآمدی بلوں اور قرضوں کی واپسی کے لیے اضافی مالیاتی گنجائش کی ضرورت تھی۔
حالیہ مہینوں میں دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون میں تیزی دیکھی گئی ہے۔ سعودی عرب نے نہ صرف ڈپازٹس کی صورت میں مدد فراہم کی ہے بلکہ پاکستان میں معدنیات، توانائی اور زراعت کے شعبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا بھی عزم ظاہر کیا ہے۔

ٹیگز: