Get Alerts

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے "معاشی ریلیف"؛ 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹس رول اوور، بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ کم ہو گیا

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے

واشنگٹن/اسلام آباد: پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر پر منڈلاتا ہوا بڑا خطرہ ٹل گیا۔ سعودی عرب نے پاکستان کے پاس موجود 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹس کی مدت میں توسیع (رول اوور) کر دی ہے۔ اس حوالے سے سٹیٹ بینک آف پاکستان اور سعودی فنڈ برائے ترقی کے درمیان باقاعدہ معاہدہ طے پا گیا ہے۔
 واشنگٹن میں منعقدہ تقریب میں سعودی فنڈ کے چیف ایگزیکٹو اور گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے معاہدے پر دستخط کیے۔ اس موقع پر وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب بھی موجود تھے۔سٹیٹ بینک نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب سے مزید 2 ارب ڈالر پاکستان کو موصول ہو چکے ہیں، جس سے ملکی زرمبادلہ ذخائر کو بڑی تقویت ملی ہے۔
 وزیرِ خزانہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام پاک سعودی مضبوط معاشی تعلقات کا عکاس ہے اور اس سے پاکستان کے بیرونی مالیاتی استحکام میں اضافہ ہوگا۔
پاکستان کو رواں ماہ متحدہ عرب امارات (UAE) کو ساڑھے 3 ارب ڈالر ادا کرنے ہیں، جبکہ یو اے ای نے فی الحال ڈپازٹس رول اوور کرنے سے معذرت کر لی تھی۔ ایسے کڑے وقت میں سعودی عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالر کا رول اوور اور 2 ارب ڈالر کی نئی آمد نے پاکستان کو ڈیفالٹ یا ذخائر میں بڑی کمی کے خطرے سے بچا لیا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان نے اسی ماہ یورو بانڈز کی مد میں بھی 1.2 ارب ڈالر ادا کیے ہیں۔

ٹیگز: