Get Alerts

سعودی عرب کا پاکستان کو بڑا مالیاتی ریلیف، 5 ارب ڈالر کا قرض تین سال کے لیے رول اوور

سعودی عرب کا پاکستان کو بڑا مالیاتی ریلیف، 5 ارب ڈالر کا قرض تین سال کے لیے رول اوور

اسلام آباد: سعودی عرب نے پاکستان کو بڑا مالیاتی ریلیف دیتے ہوئے 5 ارب ڈالر کے قرض کی مدت میں توسیع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق، سعودی حکومت نے اس قرض کو رول اوور کرتے ہوئے اس کی واپسی کو مزید تین سال کے لیے مؤخر کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ رقم پاکستان کو بیرونی ادائیگیوں، خصوصاً متحدہ عرب امارات سے متعلق مالی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے فراہم کی گئی تھی۔ ابتدائی طور پر یہ قرض تین ماہ کے لیے دیا گیا تھا، تاہم اب سعودی عرب نے اسے رول اوور کرتے ہوئے ادائیگی کی مدت میں نمایاں توسیع کر دی ہے۔

ماہرین کے مطابق، اس فیصلے سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر پر فوری دباؤ میں کمی آئے گی، بیرونی مالی ذمہ داریوں کے انتظام میں سہولت ملے گی اور ملکی معیشت کو وقتی استحکام حاصل ہوگا۔

ٹیگز: