Get Alerts

راولاکوٹ میں بڑی کارروائی: 'را' کا ایجنٹ گرفتار، فوجی تنصیبات اور اسکولوں کو نشانہ بنانے کا منصوبہ ناکام

راولاکوٹ میں بڑی کارروائی: 'را' کا ایجنٹ گرفتار، فوجی تنصیبات اور اسکولوں کو نشانہ بنانے کا منصوبہ ناکام

مظفرآباد : آزاد کشمیر پولیس نے راولاکوٹ میں ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی 'را' (RAW) کے ایجنٹ کو گرفتار کر کے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔ آئی جی آزاد کشمیر کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے مظفرآباد میں ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران اہم انکشافات کیے۔
آئی جی کے مطابق گرفتار ایجنٹ کی شناخت عرفان کے نام سے ہوئی ہے جو حساس تنصیبات کی ویڈیوز اور تصاویر بناتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ملزم دشمن کو حساس لوکیشنز کی تفصیلات فراہم کر رہا تھا اور سوشل میڈیا کے ذریعے بھارتی ہینڈلرز سے رابطے میں تھا۔
'را' کی جانب سے فوجی تنصیبات کے ساتھ ساتھ معصوم بچوں کے اسکولوں کو بھی نشانہ بنانے کی مذموم منصوبہ بندی کی گئی تھی۔
پریس کانفرنس کے دوران آئی جی نے دہشت گردوں کی پیسوں کی لین دین سے متعلق آڈیو ریکارڈنگ بھی سنوائی۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم معصوم بچوں کو پیسوں کا لالچ دے کر اپنے مقاصد کے لیے تیار کرتا تھا اور انہیں ریاست کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔
آئی جی آزاد کشمیر   نے کہاکہ   "آزاد کشمیر کی زمین کا تقدس کسی صورت پامال نہیں ہونے دیں گے۔ دشمن کے مذموم عزائم کو عوام کے تعاون سے خاک میں ملا دیں گے۔

ٹیگز: