Get Alerts

ٹرمپ کا ایران پر نئے حملوں کا حکم، وال سٹریٹ جرنل کے مطابق  توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی

ٹرمپ کا ایران پر نئے حملوں کا حکم، وال سٹریٹ جرنل کے مطابق  توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف تازہ فوجی حملوں کا حکم دے دیا ہے۔ امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کے مطابق امریکا اور اسرائیل ایران کی توانائی کی اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران مسلسل اشتعال انگیز اقدامات کر رہا ہے، جس کے باعث سفارتی معاہدے پر اعتماد مزید کمزور ہو گیا ہے۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ ایران کے رویے کے جواب میں سخت اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔

ادھر امریکی حکام کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، تاہم وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ممکنہ کارروائی کے مختلف آپشنز پر غور جاری ہے۔ ایران کی جانب سے بھی اس رپورٹ پر فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

ٹیگز: