واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معروف مالیاتی جریدے وال سٹریٹ جرنل کی اس رپورٹ کو "غلط اور قیاس آرائی پر مبنی" قرار دے دیا، جس میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے ایران پر حملے کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے، تاہم حتمی حکم روک رکھا ہے۔
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل" پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا "دی وال سٹریٹ جرنل کو ایران پر میرے خیالات کا سرے سے علم ہی نہیں۔
رپورٹ کے مطابق، صدر ٹرمپ نے اپنے قریبی مشیروں کو بتایا تھا کہ وہ ایران کے جوہری پروگرام میں ممکنہ نرمی یا تبدیلی کے آثار کا انتظار کر رہے ہیں، جس کے بعد ہی وہ کوئی عسکری فیصلہ لیں گے۔
دوسری طرف، نیویارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ایران کو براہِ راست مذاکرات کی دعوت دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔ تاہم، ایران اسرائیل کشیدگی کے تناظر میں امریکی عسکری شمولیت پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔