Get Alerts

پی سی بی نے کپتان تبدیل کرنے کی خبروں کی سختی سے تردید کر دی

پی سی بی نے کپتان تبدیل کرنے کی خبروں کی سختی سے تردید کر دی

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے حال ہی میں گردش کرنے والی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں کہا جا رہا تھا کہ ون ڈے ٹیم میں محمد رضوان کی جگہ سلمان علی آغا اور ٹیسٹ ٹیم میں شان مسعود کی جگہ سعود شکیل کو کپتان بنایا جائے گا۔

پی سی بی کے مطابق سلیکشن کمیٹی کے کسی اجلاس میں اس حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی اور نہ ہی کسی کھلاڑی کے کنٹریکٹ کی کیٹیگری میں کوئی تبدیلی کی گئی ہے۔ پی سی بی نے ان تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

یہ خبریں اس وقت سامنے آئیں تھیں جب کہا گیا تھا کہ پی سی بی محمد رضوان اور شان مسعود کی جگہ نئی قیادت پر غور کر رہا ہے اور انہیں سینٹرل کنٹریکٹ کی اعلیٰ کیٹیگری دے کر کپتان بنانے کا ارادہ رکھتا ہے، مگر اب بورڈ نے اس کی تردید کر دی ہے۔

ٹیگز: