نیویارک:معروف امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل نے کہا ہے کہ بھارت کی معاشی اصلاحات پر عائد کیے گئے ٹیرفز کی وجہ سے ملک کو کوئی حقیقی فائدہ نہیں ہوا۔ اخبار کے مطابق مودی حکومت آزاد منڈی کے لیے واضح وژن پیش کرنے میں ناکام رہی اور اصلاحات جزوی اور نمائشی نوعیت کی رہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ اگست 2025 میں امریکا نے بھارت پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیے، جس سے بھارتی معاشی اصلاحات کی کمزوری عیاں ہو گئی۔ بینکاری، زرعی، لیبر، توانائی اور نجکاری کے شعبوں میں اصلاحات جزوی اور تاخیر کا شکار رہیں، جبکہ جی ایس ٹی نظام اب بھی عالمی معیار کے مقابلے میں پیچیدہ اور ناقص طور پر نافذ ہے۔
اخبار کے مطابق مودی حکومت نے بحران کے دوران تنقید کو نظر انداز کیا اور جرات مندانہ اصلاحات کے بجائے جزوی اقدامات پر انحصار کیا، جس سے مسابقت پر منفی اثرات مرتب ہوئے اور بھارتی معیشت کو مکمل اصلاحات کی ضرورت ہے۔