Get Alerts

مودی حکومت اقلیتوں پر تشدد میں ملوث، بھارت کا سیکولر دعویٰ بے نقاب:وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ

 مودی حکومت اقلیتوں پر تشدد میں ملوث، بھارت کا سیکولر دعویٰ بے نقاب:وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ

نیویارک:معتبر عالمی جریدے وال سٹریٹ جرنل نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ نریندر مودی کی قیادت میں بھارت میں مذہبی اقلیتیں شدید مشکلات اور تشدد کا شکار ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مسلمان اور عیسائی دونوں اقلیتیں ہندوتوا تشدد کی زد میں ہیں اور بی جے پی حکومت اقلیتوں کے خلاف مذہبی اور نسلی امتیاز برت رہی ہے۔

مودی دور میں مذہبی اقلیتوں پر حملے معمول بن گئے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2014 سے عیسائیوں کے خلاف پرتشدد واقعات میں مسلسل اضافہ ہوا، اور 2025 میں نومبر تک 706 اینٹی کرسچن واقعات ریکارڈ کیے گئے۔ کرسمس کے موقع پر گرجا گھروں اور سجاوٹ پر حملے، عبادات پر تشدد، اور سانتا کلاز کی مورتیاں توڑی گئیں، لیکن مودی حکومت نے خاموشی اختیار کی۔

وال سٹریٹ جرنل کے مطابق اینٹی کنورژن قوانین، پولیس کی بے عملی اور ریاستی رویہ انتہا پسندوں کو کھلی چھوٹ فراہم کر رہا ہے۔ امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی نے بھارت کو “Country of Particular Concern” قرار دینے کی سفارش بھی کی ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھارت میں سیکولرازم مودی دور میں عملی طور پر ختم ہو چکا ہے، اور ملک میں اقلیتوں کے لیے خوف ایک عام حقیقت بن گیا ہے۔ عالمی سطح پر یہ رپورٹ بھارتی حکومت کے رویے کو شرمندگی کا سبب قرار دے رہی ہے۔

ٹیگز: