Get Alerts

کابل میں مزاحمت کی نئی لہر: عوامی تحریکوں نے طالبان کے خلاف صف بندی کر لی

 کابل میں مزاحمت کی نئی لہر: عوامی تحریکوں نے طالبان کے خلاف صف بندی کر لی

کابل :افغانستان میں افغان طالبان رجیم کی انتہا پسندانہ سوچ اور غیر قانونی اقدامات کے خلاف عوامی سطح پر تحریکیں زور پکڑنے لگی ہیں۔ 'نیشنل ریزسٹنس فرنٹ' (NRF) کے رہنما احمد مسعود نے طالبان تسلط کے خلاف ایک بڑی مزاحمت کا اشارہ دے دیا ہے۔
    افغان میڈیا کی رپورٹ: افغان میڈیا 'افغان انٹرنیشنل' کے مطابق، احمد مسعود کا کہنا ہے کہ افغانستان میں طالبان کا ظالمانہ دور اب اپنے اختتام کے قریب ہے۔احمد مسعود نے زور دیا ہے کہ طالبان رجیم کے تسلط کو ختم کرنے کے لیے تمام عوامی تحریکوں کا اتحاد ہی بہترین اور واحد حکمتِ عملی ہے۔ افغان سرزمین سے اب طالبان کے سخت قوانین اور اقدامات کے خلاف مقامی سطح پر آوازیں اٹھنا شروع ہو گئی ہیں، جو کسی بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہیں۔

ٹیگز: