Get Alerts

دوحہ میں امن مشن کی بڑی پیش رفت: وزیراعظم اور امیرِ قطر کی ملاقات، ایران امریکا مذاکرات پر مکمل اتفاق: اعلامیہ جاری

 دوحہ میں امن مشن کی بڑی پیش رفت: وزیراعظم اور امیرِ قطر کی ملاقات، ایران امریکا مذاکرات پر مکمل اتفاق: اعلامیہ جاری

دوحہ : وزیراعظم محمد شہباز شریف اور امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے درمیان ہونے والی اہم ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے، جس میں خطے کی صورتحال اور پاکستان کے بڑھتے ہوئے سفارتی کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔دیوانِ امیری پہنچنے پر امیرِ قطر نے وزیراعظم شہباز شریف کا انتہائی گرم جوشی اور تپاک سے استقبال کیا۔ یہ ملاقات ایک ایسے اہم موڑ پر ہوئی ہے جب پاکستان خطے میں "پیس میکر" (Peace Maker) کے طور پر ابھرا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق ملاقات کے دوران درج ذیل امور پر خصوصی توجہ دی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات کے عمل اور اس میں ہونے والی پیش رفت پر تفصیلی مشاورت کی۔ خطے میں جاری کشیدگی کے خاتمے اور مستقل سیز فائر کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا گیا۔
 امیرِ قطر نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور سفارتی مکالمے کے فروغ میں پاکستان کے کلیدی کردار کی بھرپور تعریف کی اور اسے علاقائی امن و استحکام کے لیے ریڑھ کی ہڈی قرار دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف اور امیرِ قطر نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بین الاقوامی تعاون کو مزید مضبوط بنا کر ہی کشیدگی میں کمی لائی جا سکتی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے عزم ظاہر کیا کہ وہ خطے کو جنگ کے سائے سے نکالنے کے لیے سفارتی سطح پر اپنی کوششیں جاری رکھیں گے

ٹیگز: