Get Alerts

پی ایس ایل11: حیدرآباد کنگز مین کی راولپنڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست

پی ایس ایل11: حیدرآباد کنگز مین کی راولپنڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں حیدرآباد کنگز مین نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے راولپنڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی اور ایونٹ میں اپنی مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی۔

کراچی میں کھیلے گئے میچ میں حیدرآباد کنگز مین نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ راولپنڈیز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز ہی بنا سکی۔ سیم بلنگز 26 اور یاسر خان 24 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

حیدرآباد کنگز مین کی جانب سے محمد علی اور حنین شاہ نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں حیدرآباد کنگز مین نے 122 رنز کا مطلوبہ ہدف 17ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ عرفان خان نیازی 34 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ کپتان مارنوس لیبوشین اور کوشال پریرا نے 32، 32 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔

اس کامیابی کے ساتھ حیدرآباد کنگز مین نے ایونٹ میں تیسری فتح حاصل کرتے ہوئے 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ فور میں جگہ بنا لی ہے۔

دوسری جانب راولپنڈیز کی مایوس کن کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور ٹیم ایونٹ میں مسلسل چھٹی شکست کے بعد تاحال فتح سے محروم ہے۔
 
 

ٹیگز: