کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے مطابق فی تولہ سونا 1400 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق تازہ اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 5 لاکھ 4 ہزار 862 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونا بھی 1200 روپے مہنگا ہونے کے بعد 4 لاکھ 32 ہزار 837 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں فی اونس قیمت 14 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 825 ڈالر ہو گئی ہے۔