Get Alerts

سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ، فی تولہ نرخ 3 لاکھ 51 ہزار روپے تک پہنچ گئے

سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ، فی تولہ نرخ 3 لاکھ 51 ہزار روپے تک پہنچ گئے

کراچی: ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت نے ایک بار پھر نئی بلندی کو چھو لیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 51 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 3,000 روپے کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد یہ 3 لاکھ 925 روپے ہو گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے اثرات پاکستانی مارکیٹ پر بھی براہ راست مرتب ہو رہے ہیں۔ عالمی سطح پر معاشی غیر یقینی صورتحال، افراطِ زر اور کرنسی کی قدر میں اتار چڑھاؤ کی وجہ سے سرمایہ کار محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر سونا خریدنے کو ترجیح دے رہے ہیں، جس کے نتیجے میں قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی سونے کی فی تولہ قیمت 3.5 لاکھ روپے کی حد عبور کر چکی تھی، اور موجودہ اضافے کے بعد صارفین اور جیولرز دونوں ہی مہنگائی سے شدید متاثر ہو رہے ہیں۔

ٹیگز: