Get Alerts

سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ نرخ 3 لاکھ 8 ہزار روپے تک پہنچ گیا

سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ نرخ 3 لاکھ 8 ہزار روپے تک پہنچ گیا

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 1,000 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 8 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح، دس گرام سونا بھی 857 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 64 ہزار 60 روپے کا ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کے نرخ میں 2,000 روپے کی کمی ہوئی تھی، تاہم آج ایک بار پھر قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور ملکی معیشت کی صورتحال سونے کے نرخ پر براہ راست اثر انداز ہو رہی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ سرمایہ کاروں اور خریداروں کے لیے غیر یقینی صورتحال پیدا کر رہا ہے۔

ٹیگز: