Get Alerts

 دنیا کسی تیسری عالمی جنگ یا معاشی کساد بازاری کی متحمل نہیں ہو سکتی،کشیدگی کا خاتمہ مذاکرات اور سفارت کاری سے ہی ممکن : بلاول بھٹو

 دنیا کسی تیسری عالمی جنگ یا معاشی کساد بازاری کی متحمل نہیں ہو سکتی،کشیدگی کا خاتمہ مذاکرات اور سفارت کاری سے ہی ممکن : بلاول بھٹو

نیو یارک / کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دنیا کسی تیسری عالمی جنگ یا معاشی کساد بازاری کی متحمل نہیں ہو سکتی، ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کا خاتمہ مذاکرات اور سفارت کاری سے ہی ممکن ہے۔ سی این این کو انٹرویو اور اپنے تازہ ویڈیو پیغام میں انہوں نے عالمی و ملکی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔بلاول بھٹو زرداری نے عالمی قیادت پر زور دیا کہ وہ جنگ کے بجائے امن کی راہ ہموار کریں۔ ان کا کہنا تھا ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کی کامیابی خطے اور دنیا کے استحکام کے لیے ضروری ہے۔
مشرقِ وسطیٰ میں کسی بھی قسم کی جنگ سے عالمی معیشت پر تباہ کن اثرات مرتب ہو رہے ہیں، جس کا خمیازہ ترقی پذیر ممالک کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔
چیئرمین پی پی پی نے اعتراف کیا کہ عالمی حالات کی وجہ سے پیدا ہونے والی مہنگائی کا براہِ راست بوجھ پاکستانی عوام اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا  وفاقی حکومت نے اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے 50 فیصد سبسڈی فراہم کی ہے، تاہم ہم نے تمام صوبوں سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ اپنے وسائل سے عوام کو مزید ریلیف فراہم کریں۔
بلاول بھٹو نے سندھ حکومت کی جانب سے کیے گئے ریلیف اقدامات کو ماڈل کے طور پر پیش کیاٹرانسپورٹ سیکٹر اور موٹر سائیکل مالکان کے لیے خصوصی فیول سبسڈی فراہم کی گئی۔ زراعت کی بہتری کے لیے 25 ایکڑ تک زمین رکھنے والے چھوٹے کسانوں کو مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔بجلی کے بحران اور مہنگے ٹیرف سے بچانے کے لیے غریب طبقے کو مفت ہوم سولر کٹس کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔
بلاول بھٹو نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پیپلز پارٹی مشکل معاشی حالات میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ریلیف کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ٹیگز: