Get Alerts

وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ ترکیہ: انطالیہ آمد، عالمی سفارتی فورم میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

 وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ ترکیہ: انطالیہ آمد، عالمی سفارتی فورم میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

انطالیہ : وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب اور قطر کے اہم دوروں کے بعد ترکیہ کے شہر انطالیہ پہنچ گئے ہیں۔ انطالیہ ایئرپورٹ پہنچنے پر گورنر ہلوسی شاہین اور اعلیٰ حکام نے وزیراعظم کا پُرتپاک استقبال کیا۔وزیراعظم کل سے شروع ہونے والے پانچویں انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کریں گے۔ وہ اس عالمی فورم کے 'لیڈرز پینل' میں پاکستان کا موقف پیش کریں گے اور علاقائی و عالمی چیلنجز پر روشنی ڈالیں گے۔
 فورم کی سائیڈ لائنز پر وزیراعظم کی ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات متوقع ہے، جس میں دوطرفہ تعلقات اور تجارتی تعاون پر تبادلہ خیال ہوگا۔ اس کے علاوہ وہ دیگر عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ماہرین اس دورے کو پاکستان کی "فعال سفارت کاری" کا حصہ قرار دے رہے ہیں، جس کا مقصد برادر اسلامی ممالک کے ساتھ معاشی اور دفاعی روابط کو مزید استحکام دینا ہے۔
وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ سمیت ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی موجود ہے۔

ٹیگز: