Get Alerts

وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ ترکیہ: انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت اور عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں شیڈول

وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ ترکیہ: انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت اور عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں شیڈول

انطالیہ / اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف ترک صدر رجب طیب اردوان کی خصوصی دعوت پر ترکیہ کے شہر انطالیہ پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ وزیراعظم کا یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب پاکستان ایران اور امریکہ کے درمیان کامیاب ثالثی کے باعث عالمی سفارت کاری کے مرکز میں آ چکا ہے۔
انطالیہ آمد پر وزیراعظم شہباز شریف نے ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان سے ملاقات کی۔    وزیراعظم نے پرتپاک استقبال پر ترک قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ "ترکیہ آنا ہمیشہ ایسا ہی لگتا ہے جیسے میں اپنے دوسرے گھر آیا ہوں۔    ملاقات میں مشرقِ وسطیٰ کی مجموعی صورتحال اور جنگ کے خاتمے کے لیے جاری سفارتی کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف آج فورم کے ایک خصوصی پینل میں شرکت کریں گے جہاں وہ  مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی اور ایران امریکہ حالیہ پیش رفت پر پاکستان کا موقف پیش کریں گے۔ غیر یقینی عالمی صورتحال اور اقتصادی استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیں گے۔ وزیراعظم کی صدر رجب طیب اردوان سمیت فورم میں شریک دیگر ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں، جن میں دفاعی اور تجارتی تعاون پر بات ہوگی۔

ٹیگز: