ایوان کو افہام و تفہیم کے ساتھ مل کر چلائیں گے، چودھری پرویز الہیٰ

ایوان کو افہام و تفہیم کے ساتھ مل کر چلائیں گے، چودھری پرویز الہیٰ
کیپشن: فوٹو فائل

لاہور: نومنتخب اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام کو کارکردگی اور بہتر قانون سازی دیں گے، ہمیں ایوان کے تحفظ کا عزم بھی کرنا ہو گا، کوشش ہو گی کہ ایوان کو منصفانہ طریقے سے چلایا جائے۔چودھری پرویز الہٰی نے 19سال بعد پنجاب اسمبلی میں اسپیکر کا منصب دوبارہ سنبھال لیا، اس سے قبل وہ 1997ء سے 1999ء تک سپیکر پنجاب اسمبلی رہے۔

منتخب ہونے کے بعد اراکین سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے پی ٹی آئی اور اپنی جماعت کے اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب اللہ کی مدد کے بغیر ممکن نہیں تھا۔ایوان میں موجود تمام اراکین کا میرے دل میں احترام ہے، تمام اراکین کے ساتھ انصاف کروں گا اور ایوان کو افہام و تفہیم کے ساتھ مل کر چلائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام کو اپوزیشن کے شور شرابے کا جواب کارکردگی دکھا کر دیں گے۔ ایوان کے تقدس کا پامال کرنے والوں کی مذمت بھی کرنا ہو گی۔چودھری پرویز الہٰی نے مسلم لیگ ن کے ارکان کے احتجاج پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ انکو بولنے دیں، انہیں زخم زیادہ لگ گئے ہیں۔