ٹرمپ ،عمران خان ٹیلی فونک رابطہ ،اہم گفتگو منظر عام پر آگئی

ٹرمپ ،عمران خان ٹیلی فونک رابطہ ،اہم گفتگو منظر عام پر آگئی
کیپشن: Image Source : Facebook IK

اسلام آباد :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا وزیر اعظم عمران خان سے ٹیلیفونک رابطہ ،پاک بھارت حالیہ کشیدگی پر تبادلہ خیا ل کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق مسئلہ کشمیر پر حالیہ پاک بھارت کشیدگی پر پوری دنیا کی نظریں جمی ہوئی ہیں وہیں امریکی صدر جنہوں نے عمران خان کے دورہ امریکہ پر ثالثی کی پیشکش کی تھی اب وزیر اعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا،دونوں رہنماﺅں کے درمیان پاک بھارت کشیدگی پر 20منٹ گفتگو ہوئی ۔

وزیر اعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے حوالے سے امریکی صدر کو آگاہ کیا ۔