پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، مریم نواز کا حکومتی فیصلے کی تائید سے انکار

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، مریم نواز کا حکومتی فیصلے کی تائید سے انکار

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے پیٹرول کی قیمت میں حالیہ اضافے پر حکومتی فیصلے کی تائید سے یکسر انکار کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق مریم نواز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا ’ میں عوام کے ساتھ کھڑی ہوں اور اس فیصلے کی تائید نہیں کر سکتی۔‘ 

8ab7b6ef644947e979b24086202aad9e


مریم نواز کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے بھی اس فیصلے کی سخت مخالفت کی ہے۔ انہوں نے لکھا ’نواز شریف نے یہاں تک کہہ دیا کہ میں مزید ایک پیسے کا بوجھ عوام پر نہیں ڈال سکتا اور اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تو میں اس فیصلے میں شامل نہیں ہوں اور میٹنگ چھوڑ کر چلے گئے۔‘ 

b9bb5b2e82362b15827f1c76316190c9


واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 51 فیصد کمی کی گئی ہے جس کے بعد اسے خاصی تنقید کا سامنا ہے۔ 
اس ضمن میں جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق 6 روپے 72 پیسے اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 233 روپے 91 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 51 پیسے کمی کے بعد 244 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
مٹی کا تیل 1 روپے67 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 199 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہو گیا ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 43 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 191 روپے 75 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ 
صارفین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی جبکہ پاکستان میں ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پریشان کن ہے جبکہ گزشتہ مہینے بجلی کے بلوں نے بھی عوام کی جان عذاب کئے رکھی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں