شہدا لسبیلہ کیخلاف سوشل میڈیا پر گھناونی مہم چلانے والوں کو گرفتار کیا جائے گا

شہدا لسبیلہ کیخلاف سوشل میڈیا پر گھناونی مہم چلانے والوں کو گرفتار کیا جائے گا

لاہور: شہدا لسبیلہ کے خلاف سوشل میڈیا پر گھناونی مہم چلانے والوں کے گرد گھیرا تنگ ، مذموم مہم میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے گا ۔

مہم چلانے والوں سے تفتیش کے نتیجے میں ان کے سرپرستوں کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا ، ادارے منفی مہم کے کرداروں کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے تفتیش کر رہے ہیں ۔

پراپیگنڈا مہم میں ملک کی بڑی سیاسی جماعت کے کارکنوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ سیکڑوں کی تعداد میں سپوٹرز اداروں کیخلاف گھناؤنی مہم میں شامل تھے ۔

شہدا لسبیلہ کیخلاف گھناؤنی سوشل میڈیا مہم میں چند بھارتی اکاؤنٹس کے بھی ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ ان اکاؤنٹس کے ذریعے پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کی گئی ۔

مہم ایسے وقت میں شروع ہوئی جب قوم پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر سیلاب زدہ علاقوں میں ریلیف آپریشن کے دوران لاپتہ ہونے کے باعث حادثے سے ہوئی شہادتوں پرغمزدہ تھی ۔ سوشل میڈیا مہم کی تحقیقات جاری ہیں ، جس میں مزید انکشافات کی توقع ہے ۔

مصنف کے بارے میں