پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ہر شہری تلملا اٹھا،مہنگائی ختم کرنے کا نعرہ لگانے والوں نے عوام سے روٹی کا ایک ایک نوالہ چھین لیا :عبدالعلیم خان 

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ہر شہری تلملا اٹھا،مہنگائی ختم کرنے کا نعرہ لگانے والوں نے عوام سے روٹی کا ایک ایک نوالہ چھین لیا :عبدالعلیم خان 

لاہور:استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے  پیٹرولیم مصنوعات اور ریلوے کے کرایوں میں اضافے پر سخت تنقید کی ہے۔

استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے  پیٹرولیم مصنوعات اور ریلوے کے کرایوں میں اضافے پر کہا کہ   مہنگائی و پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ہر شہری تلملا اٹھاہے۔ ان کاکہنا تھا کہ  غریب سے جینے کا حق چھینا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  مہنگائی کی انتہا ہو چکی، پہلے سے عذاب میں مبتلا عوام کی سانسیں بند ہو ر ہی ہیں۔ لوگوں کو فوری ریلیف نہ ملا تو لوگوں کا جینا مشکل ہو جا ئے گا۔ پچھلی دونوں حکومتوں نے پانچ سال ضائع کر دیے ہیں،مزید تباہی ہو رہی ہے۔

گزشتہ حکومتیں اپنی جیبیں بھرنے کی بجائے غریب عوام کا سوچتی تو آج حالات مختلف ہوتے۔پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں بے شمار اضافہ ہو جائے گا۔

ان کاکہنا تھا کہ  استحکام پاکستان پارٹی عوامی حقوق کے تحفظ کے لئے غریب عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔مہنگائی ختم کرنے کا نعرہ لگانے والوں نے عوام سے روٹی کا ایک ایک نوالہ چھین لیا ہے۔

مصنف کے بارے میں