زیرو رسک ہوچکا ،نواز شریف کی پاکستان واپسی کے معاملے پر گارنٹی مل چکی ہے: رانا ثنا

 زیرو رسک ہوچکا ،نواز شریف کی پاکستان واپسی کے معاملے پر گارنٹی مل چکی ہے: رانا ثنا

لاہور:  ن لیگ کے رہنما رانا ثنا اللہ کاکہنا ہے کہ  نواز شریف کی پاکستان واپسی کے معاملے پر گارنٹی مل چکی ہے۔رانا ثنا اللہ نے نجی ٹی وی پر بات کرتے ہوئے کہاکہ  نواز شریف کی وطن واپسی کے معاملے پر گارنٹی مل چکی ہے۔  نوازشریف کی عدالتوں سے بریت طے ہے اور اُن کے لیے زیرو رسک ہوچکا ہے جبکہ اس معاملے پر ہمیں گارنٹی بھی مل چکی ہے۔


ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت سے ریلیف ملنا مشکل ہے  جبکہ الیکشن کی تاریخ آگے جانے پر اسٹیبلشمنٹ آن بورڈ ہے۔


رانا ثنا اللہ نے ایک بار پھر انکشاف کیا کہ مئی 2022ء میں الیکشن کا فیصلہ ہوچکا تھا اور وزیراعظم کی الوداعی تقریر بھی تیار تھی مگر چیئرمین پی ٹی آئی کی تقریر کے بعد حکمت عملی کو تبدیل کیا اور الیکشن نہ کرانے کا فیصلہ کیا۔مسلم لیگ ن نے نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے دو پلان تیار کرلیے ہیں۔


پلان اے کے مطابق نواز شریف کی وطن واپسی اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہو گی جبکہ پلان بی کے تحت نواز شریف کی آمد لاہور ایئرپورٹ پر بھی ہو سکتی ہے۔


نواز شریف   کے لاہور پہنچنے پر بڑا عوامی جلسہ بھی ہوگا۔ جس کو تاریخی بنانے کے لیے مریم نواز اور حمزہ شہباز کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وطن واپسی سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ سے نواز شریف کی حفاظتی ضمانت لی جائے گی۔  نواز شریف وطن واپسی سے قبل یکم ستمبر کو اہم پریس کانفرنس بھی کر سکتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں